عمران خان کا کشمیر پر قوم سے خطاب: انڈیا، پاکستان کے درمیان ’ایٹمی جنگ کوئی نہیں جیتے گا‘

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انھیں خطرہ ہے کہ انڈیا کی حکومت جس طرح کے اقدامات کر رہی ہے، اس سے برِصغیر میں ایٹمی جنگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔پیر کے روز انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کی صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’جس طرح مجھے مودی کی حکومت کے عزائم نظر آ رہے ہیں، جس طرح کے نظریے پر یہ جا رہے ہیں، اگر مسئلہ جنگ کی طرف چلا گیا، تو یاد رکھیں کہ دونوں ممالک کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور ایٹمی جنگ کوئی نہیں جیتے گا۔‘

انھوں نے کہا کہ ایسی کسی جنگ کی صورت میں ’صرف یہاں تباہی نہیں مچے گی بلکہ پوری دنیا میں اس کے اثرات جائیں گے۔ اس کی ذمہ داری عالمی برادری اور عالمی طاقتوں پر ہے۔’عمران خان نے نریندر مودی کی جانب سے انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کو ’تاریخی غلطی‘ قرار دیا اور کہا کہ اب کشمیریوں کے لیے آزاد ہونے کا موقع آ چکا ہے۔

Scroll To Top