لاہور: اسکول سرونٹ کوارٹرکی چھت گرنے سے ماں بیٹاجاں بحق

لاہور: کاہنہ میں اسکول کے سرونٹ کوارٹرکی چھت گرنے سے ماں بیٹاجاں بحق جب کہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق رات گئے کاہنہ میں واقعہ ایک اسکول کے بوسیدہ کوارٹر کی چھت اچانک گر گئی۔اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ریسکیو آپریشن کرکے ملبے تلے دبے 6 افراد کو نکال کر اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں 32 سالہ بشری اور اس کا بیٹا رحمان جاں بحق ہو گئےجبکہ چار افراد زخمی ہیں۔

Scroll To Top