اسرائیل نے امریکا کو خلیج میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دیدی

 اسرائیل نے امریکا کو خلیج میں اینٹی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دے دی۔اسرائیل نے امریکا کو خلیج فارس، یورپ اور ایشیا میں موجود اپنے فوجی اڈوں پر اسرائیلی ساختہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرنے کی اجازت دے دی۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا خلیج میں اسرائیلی کمپنی رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز لمیٹڈ کا تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم آئرن ڈوم نصب کرے گا جس کے لیے امریکا نے اسرائیلی حکام سے منظوری حاصل کر لی ہے۔واضح رہے کہ آئرن ڈوم اسرائیلی ساختہ راکٹ شکن نظام ہے جو 20 سے لے کر 45 سيکنڈ میں اپنے ہدف کو ریڈار کی مدد سے تلاش کر کے تباہ کرنےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

Scroll To Top