مظفر آباد: 2 گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفر آباد میں 2 ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق  اور 7 زخمی ہوئے جب کہ حادثات دھند اورپھسلن کے باعث پیش آئے۔

تفصیلات کے مطابق مظفرآبادکے علاقے دچھور میراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر وین دھند کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا۔

دوسری جانب ہڑیالہ گجراں سےگڑھی دوپٹہ آنے والی مسافر جیپ سدھ پیالی کےمقام پر پھسل کر کھائی میں جاگری جس سے 4 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے، زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال مظفرآباد منتقل کر دیا گیا۔

Scroll To Top