کراچی سے 2 سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی بازیاب، ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے منگھوپیر سے دو سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی بازیاب کرا لی گئی۔پولیس کے مطابق منگھوپیر سے 2 سال قبل اغوا کی گئی 12 سالہ لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے، لڑکی کے اغوا میں ملوث ملزم مہراب اور عاصمہ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کا مقدمہ مغویہ کے بھائی علی محمد کی مدعیت میں منگھوپیر تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار اغواکار مدعی کی بیوی اور سسر ہیں۔

Scroll To Top