اب خواجہ سراؤں کو ہر محکمے میں خصوصی پروٹوکول ملے گا

کراچی : وفاقی کابینہ کی جانب خواجہ سراؤں کےتحفظ اور حقوق ایکٹ کے رولز 2020 کی منظوری کے بعد وزارت انسانی حقوق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، عدالت نے رولز کی منظوری کے درخواست نمٹادی ، اب خواجہ سراؤں کوہرمحکمےمیں خصوصی پروٹوکول ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں خواجہ سراؤں کےتحفظ ،حقوق کے لیے موثرقانون سازی کے معاملے پر سماعت ہوئی ، خواجہ سراؤں کے تحفظ اور حقوق ایکٹ کے رولز 2020 عدالت میں جمع کرادیئے گئے۔

رولز میں کہا گیا ہے کہ تم سرکاری دفاترخواجہ سراؤں کیلئےعلیحدہ قطاریں بنانے کے پابند ہوں گے، حج وعمرہ کی ادائیگی کیلئے خواجہ سراؤں کوسہولیات دی جائیں گے،

حج وعمرہ کی ادائیگی کےلیےوزرات خارجہ کردارادا کرےگی۔

Scroll To Top