تین شادیاں کرنے والا شخص پہلی بیوی کی فائرنگ سے ہلاک

کراچی کی قائد اعظم کالونی میں سابقہ بیوی نے شوہر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے دوران سابقہ بیوی نے فائرنگ کی جس سے ولی محمد موقع پر ہلاک ہوگیا۔ولی محمد نے پہلی بیوی کو 2013 میں طلاق دے دی تھی۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول نے تین شادیاں کر رکھی تھیں، پہلی بیوی شاہین کو 2013 میں طلاق دی تھی۔

Scroll To Top