پیپلزپارٹی کو باہر رکھ کر کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا ،سردار یعقوب خان

Sadr Yaqoob khan

باغ(یو این پی)صدر ریاست جموں وکشمیرحاجی سردار یعقوب خان نے کہا کہ ریاست کے تمام حصوں میں یکساں تعمیر و ترقی ہورہی ہے اور آزادکشمیرمیں تعمیرو ترقی اپنے پورے عروج ہے ۔آزاد کشمیر میں جہاں ایک میڈیکل کالج نہیں تھا وہاں اس وقت تین میڈیکل کالجز ،باغ میں وومن یونیورسٹی ،سڑکیں ،تعلیمی ادارے اور یہ ریسٹ ہاؤس ،کمیونٹی ہال اور کئی ادارے موجود ہیں ۔وہ یہاں 16کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے ریاست کے ایک بڑے سرکٹ ہاؤس اور باغ سے دھن گلی جانے والی سڑک کی لاگت ایک ارب روپے جبکہ بیرپارنی کی RHCاور سدھن گلی BHUکے افتتاحی پروگرامات سے بطور مہمان خصوصی مخاطب تھے ۔تقریب کے میزبان سردار قمر الزمان وزیر صحت آزادحکومت تھے۔صدر ریاست نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا لیکن سردار قمر الزمان پروگرام انشااللہ اگلا ہے ۔اور وہ آگے ہی کچھ بنیں گے ۔انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی لیکن حقیقت یہ ہے کہ پیپلزپارٹی کو باہر رکھ کر کوئی بھی حکومت نہیں بنا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکے عوام پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈہا رہا ہے اس نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے میں بھارت کو تنبہیہ کررہا ہوں کہ وہ باز آجائے ۔بصورت دیگر ایسا نہ ہو کہ لوگوں کو گن اٹھانے پر مجبور کردیا جائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سردار قمر الزمان نے کہا کہ مجھے ۔2011میں جو باغ دیاگیا تھا اس کا تصور کریں آج بھی اس کی تعمیرو ترقی اور اس کے بارے میں دیکھیں اور غور کریں فرق آپ کو خود ہی محسوس ہوگا ۔میں نے بعض جگہوں پر پرانی نشانیاں رکھی ہیں تاکہ فرق واضع ہوتا رہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ہم نے جو کام کیے وہ فنڈزپچھلی حکومتیں استعمال نہیں کرسکیں ۔ہم نے کوئی راستہ نہیں روک رکھا تھا۔لیکن خدا نے جس کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے وہ اسی کا مقدر ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہمیشہ محبت دی اور میں نے عوام کا احسان ہمیشہ اتاراہے ۔اور اب کی باراحسان کریں گے ۔انشاء اللہ یہ بھی سود سمیت واپس کروں گا ۔انہوں نے صدر ریاست کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبد المجید نے ہمیشہ میرا ساتھ اور باغ والوں کے ساتھ تعاون کیا ہے اور صدر ریاست نے ہمیشہ تمام ضعلوں درمیاں پل کا کردار ادا کیا ہے جبکہ پراجیکٹ انچارج بریگیڈئیر (ر) الطاف نے منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ باغ میں 12ارب روپے کی لاگت 49منصوبے لگائے گئے ہیں جن میں 25منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور 20منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے اور تقریب سے راشد قمر کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ہے ۔
Scroll To Top