باپ کو قتل کرانیوالے بیٹے کا اعتراف جرم

لاہور ميں جائيداد کی خاطر باپ کو قتل کرانیوالے بيٹے نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے کرائے کے قاتل کو طے شدہ 20 لاکھ روپے معاوضے میں سے 4 لاکھ ایڈوانس ادا کئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم عدنان نے بتایا کہ باپ کی جائیداد میں اس کا حصہ 2 کنال زمین بنتا تھا جو اس نے طلب کیا تاہم والد کے انکار پر اس نے ان کے قتل کا منصوبہ بنایا۔مقتول پیشے سے تاجر تھے اور وہ 4 ماہ قبل قتل ہوئے تھے، ان کی جائیداد کی کل قیمت ایک ارب روپے بتائی جاتی ہے، 8 کنال کے گھر کے علاوہ ان کی املاک میں فیکٹریاں اور مارکیٹس بھی شامل ہیں۔

ملزم نے بتایا کہ والد جائيداد ميں اس کا حصہ دينے کو تيار نہيں تھے جس کے باعث اس نے قتل کا منصوبہ بناتے ہوئے شوٹر سے 20 لاکھ روپے طے کئے جن میں سے اسے 4 لاکھ روپے ایڈوانس اور پستول خریدنے کیلئے 35 ہزار روپے دیے

Scroll To Top