واشنگٹن میں سخت سکیورٹی، پارلیمنٹ کے باہر گارڈز کی بھاری نفری تعینات

ٹرمپ کے مواخذے اور جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے پیش نظر ممکنہ ہنگامہ آرائی سے نمٹنے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کی قریبی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں جب کہ پارلیمنٹ کی عمارت کے اندر اور باہر نیشنل گارڈز کی بڑی تعداد تعینات ہے اور  نئی رکاوٹیں بھی لگا دی گئی ہیں۔جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر واشنگٹن میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے 20 ہزار نیشنل گارڈ تعینات کیے جائیں گے جب کہ واشنگٹن کی سڑکوں پر پہلے سے بھی نیشنل گارڈ موجود ہیں۔

Scroll To Top