شادی سے انکار پر ملزم کی فائرنگ سے 2 بہنیں جاں بحق

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی دوسری بہن بھی اسپتال میں دم توڑ گئیپولیس کے مطابق ملزم عبد اللہ غازی روڈ کی رہائشی لڑکی کائنات سے شادی کرنا چاہتا تھا۔لڑکی کے انکار پر ملزم اس کے گھر گھس گیا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 23 سالہ کائنات موقع پر جاں بحق جب کہ اس کی بہن ایمن زخمی ہوگئی۔زخمی حالت میں ایمن کو اسپتال داخل کرایا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

پولیس نے  ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

Scroll To Top