چینی کے بعد گھی کی قیمتوں کو پر لگ گئے

ملک میں چینی کے بعد گھی کی قیمتیں بھی اڑان بھرنے لگیں۔لاہور میں مختلف برانڈز کی گھی کی فی کلو قیمت میں 20 سے 40 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوگیا اور ایک کلو گھی کی قیمت 220 روپے سے بڑھ کر 240 اور 265 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مل مالکان اور ڈیلرز نے مارکیٹ میں فراہمی کم کرکے قیمتیں بڑھائی ہیں جبکہ لاہور میں دو تین روز سےگھی کی سپلائی نہیں دی جارہی۔

خیال رہے کہ ملک میں چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت 95 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

Scroll To Top