سانحہ مچھ:شہداکی میتیں ہزارہ قبرستان منتقل،تدفین کی تیاریاں مکمل

شہدا کی تدفین کچھ دیر میں کی جائے گی۔ کوئٹہ کی امام بارگاہ ولی عصر میں شہدا کی نماز  جنازہ ادا کی گئی، جہاں سے میتوں کو تدفین کیلئے روانہ کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزرا ضیا لانگو، مبین خلجی، سلیم کھوسہ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، وفاقی وزیر علی زیدی اور ایم ڈبلیو ایم کے رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی موجود ہیں۔،

ہزارہ قبرستان میں اپنے پیاروں کو آخری الوادع کہنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہزارہ ٹاؤن کے ارد گرد موبائل جیمرز بھی لگائے گئے ہیں۔ تدفین کے تعزیت کیلئے آنے والوں کو امام بارگاہ ولی عصر میں بیٹھایا جائے گا۔

گزشتہ رات 8 جنوری کو حکومت اور مظاہرین میں تحریری معاہدے کے بعد مذاکرات کی کامیابی کا اعلان کیا گیا، جس کے بعد لواحقین اپنے پیاروں کی میتیں لے کر روانہ ہوگئے تھے۔

Scroll To Top