دوسری شادی کا بھیانک انجام، سسر نے داماد کے گھر کو آگ لگادی،2 بچیاں جاں بحق

مظفر گڑھ: جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں دوسری شادی کا بھیانک انجام نکلا، سسر نے اپنے داماد کے گھر میں آگ لگادی۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے قریشی چوک میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کی تو انکشاف ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سسرنے دوسری شادی کرنے پر داماد کےگھر کو مبینہ طور پر آگ لگائی، جس کے نتیجے میں دو بچیاں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں، واقعے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور گھناؤنے فعل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیاہے۔ گذشتہ سال جولائی میں پنجاب پولیس نے چوہرے قتل (چار قتل) کی واردات کا معمہ چند ہی دنوں میں حل کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم مقتول کا لے پالک بیٹا ہے جس نے دوستوں کے ساتھ ملکر زیورات اور رقم ہتھیانے کی خاطر بہیمانہ قتل کیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تھانہ فتح شیر کے علاقہ گلستان کالونی میں میں 3 خواتین سمیت 4 افراد کو نامعلوم ملزمان نے گلہ دبا کر بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔

Scroll To Top