لاہور کے حوالات میں ملزم پُراسرار طور پر ہلاک

لاہور کے علاقے غازی آباد میں پولیس اسٹیشن کی حوالات میں ملزم پرسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق غازی آباد تھانے کی حوالات میں پرسرار طور پر ہلاک ہونے والے ملزم کو ایک روز قبل ہی گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم کو جوڈیشل ونگ نے گرفتار کرایا تھا، ملزم کی ہلاکت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں ہیں، ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔

Scroll To Top