میرپور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گر دشکنجہ کس دیا، 3منشیات سمگلرز سمیت 11آوارہ گرد گرفتار،6لٹر شراب برآمد،اسلحہ ضبط

cri

میرپور(عدالت نیوز)نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے آوارہ گردوں سمیت منشیات فروشوں کو بھی دھر لیا،11آوارہ گرد وں اور 3منشیات فروشوں سے 6لیٹر شراب جبکہ تیسری کارروائی میں ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت پر مختلف تھانوں کے ایس ایچ او صاحبان نے دوران کارروائی غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم جان شیر دل ولد وقار احمد ساکن E/3میرپور سے 30بور پستول برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں پولیس تھانہ نیوسٹی نے دوران چیکنگ شک گزرنے پر ملزم ارسلان ولد اورنگزیب ساکن ایف ون میرپور سے 6لیٹر شراب برآمد کر تے ہوئے ثرید ،اور مرکزی ملزم بلال عرف بھالو کو دھر لیا جبکہ تیسری کارروائی میں پولیس تھانہ تھوتھال نے چھان بین کے دوران 11آوارہ گرد وں خجر عباس ساکن مظفرآباد،خرم شہزاد خانیوال،عامر اقبال خانیوال، خان رحمان ساکن صوابی،طارق محمود خالق آباد،عبدالکبیر،عبدالقیوم و دیگر کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ملزمان کے خلاف امتناع ایکٹ منشیات،آوارہ گردی،غیر قانونی اسلحہ کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے ۔سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں پر عوامی و سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین ۔
Scroll To Top