Adalat News

نواب شاہ (نیوز ڈیسک )نواب شاہ میں درندگی کی انتہا ہوگئی جہاں بھائی نے بہن کو زیادتی کے بعد جلاکرمار دیا۔

نجی ٹی و ی جیونیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی عمر 13 سال ہے جسے بھائی نے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر جلاکر ماردیا جب کہ بچی کی لاش قریبی کھیتوں سے ملی۔دوسری جانب حافظ آباد میں ذہنی معذورخاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کی گئی جس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا۔

اس علاوہ سانگھڑ میں بھی نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیاہے جہاں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی کی گئی تاہم اب پولیس نے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیاہے ،واقعہ سانگھڑ کے نواحی گاوں جمڑاو تین میں پیش آیا جہاں پڑوسی 7 سالہ بچی کو بہلا کر قریبی ویران جگہ لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ بچی کے رونے اور شور مچانے پر لوگ پہنچے تو ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بعد ازاں بچی کی جانب سے شناخت بتانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم عبدالکریم خاصخیلی کو گرفتار کرلیاجس نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم بھی کرلیا۔پولیس کے مطابق کھڈرو تھانے میں ملزم کے خلاف کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ بچی کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Scroll To Top