Mirpur News

اے سی اور تحصیلدار ان ایکشن ،لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والی دوکانوںکو سیل کر دیا
جن دوکانوں کو کھلنے کی اجازت ہے وہ اپنے مقررہ اوقات کار میں اپنی دوکانیںکھولیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں
جن دوکانوں کے کھولنے پر پابندی ہے اگر ان میں سے کسی نے بھی دوکان کھولی تو کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
میرپور (پی آئی ڈی)اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی اور تحصیلدار یاسر آفتاب گردیزی نے میرپور شہر میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والی دوکانوںکو سیل کر دیا اور دیگر دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ Sop پر سختی سے عملدرآمد کریں جن دوکانوں کو کھلنے کی اجازت ہے وہ اپنے مقررہ اوقات کار میں اپنی دوکانیںکھولیں اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں جن دوکانوں کے کھولنے پر پابندی ہے اگر ان میں سے کسی نے بھی دوکان کھولی تواس دوکان کو سیل کرنے کے ساتھ ساتھ مالک دوکان کے خلاف ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی جرمانے اور گرفتاریاں ہو سکتی ہیں ۔

Scroll To Top