میرپور ممنوعہ اور جنسی ادویات کا دھندہ کرنے والا میڈیکل سٹور سیل

میرپور (سٹاف رپورٹر)ممنوعہ نشہ آور اور جنسی ادویات کی فروخت کرنے والوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ،میرپور ہال روڈ پر واقع لائف کئیر میڈیکل سٹور کو سیل کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ممنوعہ ادویات کو ضبط کرلیاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر میرپور منیر احمد قریشی اور ڈرگ انسپکٹر ظہیر احمد نے ہال روڈ پر واقع لائف کئیر میڈیکل سٹور پر چھاپہ مارتے ہوئے سٹور مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل سٹور کو سیل کرنے کے بعد کیس ڈرگ کورٹ کے حوالہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر میرپور منیر احمد قریشی اور ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر ظہیر احمد نے ہال روڈ پر واقع لائف کیئر میڈیکل سٹور پر اس وقت چھاپہ مارا جب انہیں میڈیکل سٹور پر ممنوعہ نشہ آور اور جنسی ادویات کے متعلقہ ادویات کی فروخت کے حوالہ سے شکایت موصول ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر منیر احمد قریشی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے میڈیکل سٹورز کی چیکنگ کے لیے ڈرگ انسپکٹر کو ہر ممکن سہولیات فراہم سمیت پولیس اور عملہ فراہم کرینگے،ڈرگ کا استعمال اور نشہ آور ادویات سمیت بغیر لائسنس یافتہ ادویات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔عوام کی زندگی اور صحت پر کبھی کمپرومائز نہیں کیاجائیگا۔ڈرگ انسپکٹر ظہیر احمد کا میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نشہ آور ادویات کا استعمال ہیروئن کی طرح انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔محکمانہ قوانین کے مطابق میڈیکل سٹور مالکان ادویات کی خرید و فروخت کریں۔غیر رجسٹرڈ اور ممنوعہ ادویات فروخت کرنے والا کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔کسی بھی میڈیکل سٹور پر ممنوعہ نشہ آور اور جنسی ادویات کی فروخت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Scroll To Top