انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو 3 بار پھانسی، 3 بار عمر قید کی سزا

 

راولپنڈی: انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کا معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغواء ،پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے کے بعد اسے 3 بار پھانسی اور 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے معصوم اور کم عمر بچوں کو بھلا پھسلا کر اغواء کر کے جبری زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم سہیل ایاز کو جرم ثابت ہونے پر 3 بار سزائے موت اور اتنی بار ہی عمر قید اور مجموعہ طور پر متفرق جرائم میں 15 سال قید  کی سزا سنا دی، شریک ملزم خرم کو صرف اغواء کے جرم میں7سال قید اور 1لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ملزم کو متاثرہ خاندان کو 5,5 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

Scroll To Top