ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامیرپورکےمختلف پوائنٹس پر اچانک وزٹ،متعدد کو بھاری جرمانے

میرپور(پی آئی ڈی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میرپور چوہدری حق نواز نے میرپور کے مختلف تعلیمی اداروں،پرائیویٹ بنک اور میرج ہالز کا اچانک وزٹ کرکے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ناقص انتظامات اور ایس اوپیز پر عملدرآمد میں کوتاہی برتنے والے اداروں کو سخت وارننگ جاری کی۔ میرپور سیکٹر ایف ون میرج ہال کو ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بھاری جرمانہ کیاگیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری حق نواز نے کورونا وبا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں پر سختی کا مقصد کورونا وباسے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانا ہے۔میرپور میں کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی اور بھاری جرمانے کے ساتھ کاروبار کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ میرپور شہر کورونا وباسے شدید متاثرہ شہر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو ماسک کا استعمال لازمی قراردیدیا گیا ہے۔ شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ لوگ غیر ضروری بازاروں میں کم نکلیں اور رش والے مقامات میں جانے سے گریز کریں۔ انھوں نے کہاکہ کورونا وبا سے بچنے کا بہترین حل احتیاط ہے اس لئے ہر فرد احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور غیر ضروری گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرے۔

Scroll To Top