قوم لوط کے پیروکاروں کی معصوم بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی

میرپور (جنرل رپورٹر)قوم لوط کے پیروکاروں کی معصوم بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی برسات کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج دونوں ملزمان گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق کلیال میں رہائش پذیر مظفر آباد کی فیملی کے ایک بچے نوید انیس ولد محمد انیس  کے ساتھ دو ملزمان نے مبینہ طور پر بدفعلی کی اور موقع سے فرار ہوگئے بچے کے ورثاء کی جانب سے پولیس تھانہ سٹی میں درخواست دی گئی جس پر کاروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر راجہ جاوید الرحمان نے چھاپہ ما ر کر مردان کے رہائشی ملزمان عابد خان اور ریاض خان کو گرفتار کرلیا پولیس نے گرفتار ملزمان اور متاثرہ بچے کا طبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کرلیا۔عوامی حلقوں کا ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ ۔
Scroll To Top