والی بال کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے اپنے ماموں پر فائرنگ کردی ، شدید زخمی ,راولپنڈی ریفر

میرپور (جنرل رپورٹر)والی بال کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے اپنے ماموں پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور پہنچایا گیا بعد ازاں راولپنڈی ریفر کردیاگیا۔پولیس تھانہ سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھاڑک کے رہائشی کامران ولد عبد الرحمن ساکن  ڈیری نصراللہ کی اپنے بھانجے ہارون منیر ولد عبدالمنیر ساکن کھتریل سے والی بال کھیلتے ہوئے معمولی تلخ کلامی ہوئی جس پر ملزم ہارون منیر ولد عبدالمنیر نے تیس بور پستول سے فائرنگ کر کے کامران ولد عبد الرحمن کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔زخمی کامران کے جسم میں دو گولیاں لگیں۔زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور پہنچایا گیا اور بعد ازاں حالت نازک ہونے پر راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔پولیس تھانہ سٹی کے سب انسپکٹر راجہ جاوید الرحمان نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔
Scroll To Top