ٹریفک پولیس کی مال بناؤ مہم ،خوامخواہ چالان کرنا معمول بنا لیا، شہریوں کا ہتک آمیز رویہ کیخلاف شدید احتجاج

images

میرپور (عدالت نیوز) میرپور ٹریفک پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی مال بناو مہم شروع ۔ چالان کرنا معمول بن گیا ٹریفک پولیس صرف مال بنانے کے چکروں میں شریف شہریوں کا چالان کرنے میں مصروف ۔شہر کے رکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیور و مالکان ٹریفک پولیس کے رویہ سے سخت تنگ ۔کوئی ازالہ کرنے والا نہیں آئی جی آزاد کشمیر میرپور ٹریفک پولیس کے رویے کا نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق میرپور ٹریفک پولیس شہریوں کے لیے عذاب بن گئی۔ ٹریفک کنٹرول تو نہ ہو سکی لیکن شہریوں کے چالان کر کے مال بناو پالیسی سے آفیسران کو خوش کرنے میں کامیاب ہو گئی ۔شہر کے مختلف چوک اور اہم شاہرات پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار کی نظریں صرف شہریوں کو چالان کرنے میں تلاش رہتی ہیں اس سلسلہ میں شہر کے رکشہ ڈرائیور و مالکان ،موٹرسائیکل ڈرائیور بھی ٹریفک پولیس کے اس رویہ سے سخت نالاں ہیں ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکار شہریوں سے اپنا رویہ بھی ہتھک آمیز رکھتے ہیں تاکہ کوئی بھی شریف شہری ان پر غالب نہ آجائے۔ میرپور کے عوامی و سماجی حلقوں نے آئی جی آزاد کشمیر سے میرپور ٹریفک کے اہلکاروں کا شہریوں سے ناروا سلوک اور بے جا کیے جانے والے چالانوں کا نوٹس لیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اس لیے شہر میں پڑھے لکھے با اخلاق پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں جو شہریوں کے ساتھ حس سلوک سے پیش آئیں اور ان کی ٹریفک آگاہی کے لیے بھی اقدامات کر سکیں
Scroll To Top