آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد :آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 108 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،599 افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے، 4افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 1شخص مظفرآبادمیں کرونا کی وجہ سے فوت ہو ا ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 29کا تعلق مظفرآباد ،3 کا پونچھ،، 7 کا باغ ،1کا سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور ،1کا تعلق بھمبر اور 59کاتعلق کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 62572 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور4046افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3049افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ908 مریض زیر علاج ہیں اور 89مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 28کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،9کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3049افرادمیں سے مظفرآباد سے1146،جہلم ویلی63،نیلم 56،پونچھ سے441،باغ سے188،حویلی24، سدھنوتی69،میرپور524،بھمبرسے269جبکہ کوٹلی سے269مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے908 مریضوں میں سے872 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ36مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 23،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو باغ میں2،ڈی ایچ کیو میرپور میں6 اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق57431 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

Scroll To Top