ڈپٹی کمشنر میرپور آفس کے ہیڈ کلرک اور نائب قاصد کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی پارٹی کا اہتمام

میرپور (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میرپور آفس کے ہیڈ کلرک باؤ راجہ ادریس اور نائب قاصد راجہ حاجی اورنگزیب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی پارٹی کا اہتمام کیاگیا جس میں ڈپٹی کمشنر میرپور طاہر ممتاز خان اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چوہدری حق نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔الوداعی تقریب میں ریٹائرڈ ہونے والے ہیڈ کلرک اور نائب قاصد کو ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی جانب سے پھولوں کی مالا پہنائی گئی۔ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس ہال میں منعقدہ الوداعی پارٹی میں چیئرمین ریونیو ایمپلائز آرگنائزیشن چوہدری طارق محمود،صدر ملک الیاس محمود قادری،نائب صدر مرزا زاہد اقبال،صدر قانونگوچوہدری الطاف حسین،سینئر ممبر ریونیو ایمپلائز لیاقت عباسی،مسعود احمد،راجہ غضنفر،عبدالخالق تبسم،رشید احمد،غلام مصطفی،میاں عارف ربانی،PAعبدالخالق قریشی،عدیل ڈار،محمد ساجد و دیگر نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی کمشنر آفس کے ہیڈ کلرک باؤ راجہ ادریس اور نائب قاصد راجہ حاجی اورنگزیب کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیاگیا۔

Scroll To Top