سلیم ملک پابندی کیس،انصاف پرفیصلےکےلیےپُرامید ہوں،سابق کپتان

سابق کرکٹرسلیم ملک کی تاحیات پابندی کے خاتمے کے لیے اپیل کیس کی سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

عدالت میں پی سی بی اورسابق کپتان سلیم ملک کے وکلا نے جواب جمع کروا دیا ہے۔پی سی بی کے خودمختارایڈجیوڈیکیٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں سلیم ملک کیس کی سماعت کی۔سماعت کے بعد سابق کپتان سلیم ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پُرامیدہوں کہ انصاف پر فیصلہ ہوگا اور انہيں ان کا حق ملے گا۔سلیم ملک کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اپیل کا جواب جمع کروادیا ہے،پی سی بی کے جواب کی کاپی آج موصول ہوئی ہے،آئندہ سماعت کا بحث کا سلسلہ شروع ہوگا۔

کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Scroll To Top