ملکی تاریخ کا پہلا ٹیلی پورٹ براڈ کاسٹ لائسنس جاری

ملکی تاریخ کا پہلا ٹیلی پورٹ براڈ کاسٹ لائسنس جاری
 
پہلے ٹیلی پورٹ براڈ کاسٹ لائسنس کے اجرا کی تقریب پیمرا ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی۔ چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے ٹیلی نیسٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو مہدی رضا کو ٹیلی پورٹ براڈ کاسٹ لائسنس دیا گیا۔
 
اس موقع پر چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کا کہنا تھا کہ یہ لائسنس موجودہ دور کی اہم ضرورت ہے۔ اس سے براڈ کاسٹ انڈسٹری اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔
 
چيئرمين پيمرا کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ویڈیو پروسیسنگ کے حوالے سے نئی تاریخ رقم ہوگی۔
 
تقریب میں پیمرا کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر مختار اور ٹیلی نیسٹ کے جی ایم ٹیکنیکل عثمان منہاس بھی موجود تھے
Scroll To Top