ناشتہ بنانے پر ساس بہو کا جھگڑا، سرکاری آفیسر نے اپنی بزرگ والدہ کو کلہاڑیوں سے قتل کردیا

 کراچی:  ڈالمیا نیول کالونی میں بدبخت بیٹے نے بیوی سے جھگڑا کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا۔

 ایس ایچ او شارع فیصل سرور کمانڈو کی بتائی گئی تفصیلات کے مطابق  ڈالمیا کے علاقے میں قائم نیول کالونی کے رہائشی سرکاری  آفیسر ارشد حسین کی اہلیہ کا اپنی 70 سالہ  ساس فاطمہ بی بی سے صبح ساڑھے چھ بجے ناشتہ بنانے پر جھگڑا ہوا۔جھگڑے  کے دوران  ارشد حسین نے طیش میں آکر اپنی ماں فاطمہ بی بی پر  کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے سے شدید زخمی کردیا۔ ماں بیٹے کی چیخ پکارسن کرعلاقہ مکین جمع ہوگئے۔زخمی خاتون کو نجی اسپتال منتقل کیا جارہا  تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے راستے ہی میں دَم توڑ دیا۔

Scroll To Top