ملک بھر میں عیدالاضحی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا ہے۔

سنت ابراہیمی ادا کرنے کے لیے بہت سے لوگوں نے  قربانی کا جانور لے لیا ہے اور  کچھ  لوگ اب بھی خریداری میں مصروف ہیں جب کہ کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے

لاہور، ملتان، فیصل آباداور گجرات ،جہلم ،دینہ اور میرپور کی مویشی منڈیوں میں رش ہے اور آخری روز بیوپاری گاہکوں کی کھال اتارنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

یوں تو گاہک مہنگائی سے پریشان ہیں مگر بیوپاریوں کا اپنا رونا ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔

کراچی ہو یا حیدرآباد، پشاور ہویا کوئٹہ، بچوں نے قربانی کے جانوردن بھرٹہلانے کی ٹھان لی ہے۔

رات کو چھریاں نظرآنے کاڈر، بکروں اور اونٹوں کو رات میں بھی جگانے کا پلان بنا لیا ہے

قربانی کے جانور دیکھ کر دل پشوری کریں گے۔

Scroll To Top