سونا تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا، ڈالر سستا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بیک وقت 2 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونا تاریخ کی نئی بلندیوں پر پہنچ گیا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ اور ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2250 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔10گرام سونے کی قیمت 1929روپے بڑھ کر 97308 روپے ہوگئی ہے جبکہ  عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 12 ڈالر اضافے سے 1825 ڈالر فی اونس ہے۔

Scroll To Top