آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور21کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ191نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے14 کیسز کا تعلق مظفرآبادجبکہ ایک کا پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک22932 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور1937افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1275افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ615مریض زیر علاج ہیں اور 47مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 17کا تعلق مظفرآباد،05کاراولاکوٹ،06کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1275 افرادمیں سے مظفرآباد سے436،جہلم ویلی26،نیلم 17،پونچھ سے79،باغ سے85،حویلی17، سدھنوتی60،میرپور273،بھمبرسے150جبکہ کوٹلی سے132مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے 637 مریضوں میں سے544مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ71مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں17،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد5،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں3،ڈی ایچ کیو نیلم میں5،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو باغ میں4،ڈی ایچ کیو میرپور میں 16، نیو سٹی ہسپتال میرپور06، ڈی ایچ کیو بھمبر میں10،ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 2مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق20144افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
Scroll To Top