والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

جاتلاں (نمائندہ خصوصی) والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ نوجوان لڑکی (ر) ولد بابو خان ساکن ڈونگی کھوئیرٹہ نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔لاش کو قصوی ایمبولینس کے زریعے پہلے چوکی جاتلاں بعد میں D.H.Qمیرپور لے جایا گیا۔جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال سامنے آئے گی۔پولیس چوکی جاتلاں بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔جسکی نگرانی میں لاش ایمبولینس میں لائی گئی۔خودکشی کی وجہ والدین کی ڈانٹ ڈپٹ بتائی گئی ہے۔مزید تحقیق جاری ہے۔

Scroll To Top