چوہدری محمد یاسین ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد اپنی رہاہش گاہ منتقل ہوگئے

میرپور (عدالت نیوز)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین ڈیڑھ ماہ ہسپتال میں رہنے کے بعد اپنی رہاہش گاہ منتقل ہوگئے، انھوں نے تمام احباب کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا،جنھوں نے انکی بیماری کے دوران بذریعہ ٹیلی فون، سوشل میڈیا کے ذریعے خبر گیری کی اور ہسپتال تشریف لائے، آزاد کشمیر اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور کارکنان اور سول سوسائٹی کے اراکین کا شکریہ ادا کیا، تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے انکی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا،اور صدقے دیئے

Scroll To Top