منگلا ڈیم ایک اور معصوم جان کو نگل گیا

کاکڑہ ٹاون (نامہ نگار)منگلا ڈیم ایک اور معصوم جان کو نگل گیا۔وادی نیلم کے رہائشی عنایت شاہ کی 10سالہ بیٹی افسانہ بی بی پوٹھہ بینسی کے قریب منگلا ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق۔اطلاع ملتے ہی تحصیلدار میرپور سید یاسر گردیزی، نائب تحصیلدار اسلام گڑھ چوہدری عمران یوسف،ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ چوہدری وسیم نواز اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے رہائشی عنایت شاہ بسلسلہ روزگار پوٹھہ بینسی میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہائش پذیر ہیں۔گذشتہ روز سوپہر کے وقت ان کی صاحبزادیاں منگلا ڈیم کنارے کھیل رہی تھیں کہ ان کی چھوٹی صاحبزادی افسانہ بی بی پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں گر گئی۔جبکہ بڑی صاحبزادی جس کی عمر 14سال کے لگ بھگ اپنی بہن کو بچانے کے لئے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ عنایت شاہ کی دونوں بیٹیاں پانی میں ڈوب گئیں۔تاہم اہل محلہ نے شور کی آواز سن کر فوراً موقعہ پر پہنچ گئے اوعنایت شاہ کی بڑی بیٹی نورین عمر تقریباً 13,14سال کو پانی سے زندہ باہر نکال کر یونائیٹڈ ویلفیئر ٹرسٹ کی ایمبولینس پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپور پہنچا یا گیا۔جبکہ عنایت شاہ کی چھوٹی بیٹی افسانہ کی نعش ایک گھنٹے کی تلاش کے بعد منگلا ڈیم سے ملی

Scroll To Top