میرپور تھانہ سٹی اور تھوتھال کی حدود میں جاریہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ کی نرمی دیدی گئی

میرپور (فیصل گلزار سے)میرپور تھانہ سٹی اور تھوتھال کی حدود میں جاریہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ کی نرمی دیدی گئی۔بین الصوبائی ٹرانسپورٹ معطل رہیگی جبکہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے آنے اور جانیو الی پبلک و لوکل ٹرانسپورٹ کو بمطابق SOPاجازت ہوگی جسکا اطلاق 18جولائی بروز ہفتہ سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور شہر کے تھانہ سٹی و تھوتھال کی حدود میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر 7جولائی سے 16جولائی تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایاگیا تھا جوکہ ڈی آر آر ٹی میرپور کی باہمی مشاور ت سے ختم کرتے ہوئے میرپور تھانہ سٹی اور تھوتھال کی حدود میں جاریہ لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ کی نرمی دی گئی ہے۔دوسری جانب مستقبل میں ضلع میرپور میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کسی جگہ یا ایریا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا جاسکتا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران بین الصوبائی ٹرانسپورٹ تا حکم ثانی معطل رہے گی جبکہ آزادکشمیر کے دیگر اضلاع سے آنے اور جانے والی پبلک و لوکل ٹرانسپورٹ کو بمطابق ایس او پی اجازت ہوگی جسکا اطلاق 18جولائی بروز ہفتہ سے ہوگا۔ضلع میرپور میں منگل اور جمعہ کو حسب سابق لاک ڈاؤن رہے گا جبکہ انٹر پوائنٹس پر جاری شدہ ہدایات کے مطابق چیکنگ اور پڑتال کا عمل جاری رہے گا

Scroll To Top