کالا کوٹ وکلاءکی شان اور وقار ہے،چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر

مظفرآباد(بیورورپورٹ)چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا ہے کہ ایک دیانتدار ،محنتی اور اپنے پیشہ سے انصاف کرنے والا وکیل عدالت کا وقار اور شان ہوتا ہے۔ وکلاءکے بغیر ایڈمنسٹریشن آف جسٹس کا کوئی تصور ہی نہیں ہے۔ جج اور وکیل میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔ وکالت ایک مقدس پیشہ ہے۔اگر آپ اپنے اس پیشہ سے انصاف کریں گے تو ہر جگہ سرخرو ہوں گے۔ کالا کوٹ وکلاءکی شان اور وقار ہے۔ عدالت کا وقار وکلاءنے ہی بحال کرنا ہوتا ہے۔اگر آپ عدالت اور اپنا وقار بحال رکھیں گے تو ہی آپ کی اور عدالت کی عزت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے جمعرات کے روز آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں نئے وکلاءکو لائسنس دینے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل ،سپریم کورٹ بار،ہائی کورٹ بار، سینٹرل بار ایسوی ایشن کے عہدیداران اور سینئر وکلاءبھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کہا کہ عدالت کے لیے ایک وکیل سے بڑھ کر کوئی باوقار نہیں ہو سکتا۔ آپ اس مقدس پیشہ سے انصاف کریں اور اپنے سائل کی توقعات پر پورا اتریں تاکہ عام آدمی تک انصاف پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے وکیل کی نشانی ہوتی ہے کہ وہ اپنا کیس جامع پیش کرے تاکہ عدالت کیس سن کر فیصلہ کرنے پر مجبور ہوسکے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ نئے آنے والے وکلاءہمارے لیے رول ماڈل ہونے چاہیے۔ کل آپ نے ہماری جگہ ہونا ہے اور سینئر وکلاءکی جگہ بھی آپ لوگوں نے ہی لینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محنت کریں، اپنے کام کو ذمہ داری سے کریں تاکہ ایک اچھا وکیل بن سکیں، اپنے سائل کی توقعات پر پورا سکیں۔ انہوں نے کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں نہ کوئی جج اور نہ کوئی وکیل ۔ وکلاءکے تمام مسائل حل کریں گے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ جتنے وقار او ر عزت کے ساتھ عدالت میں پیش ہوں گے اتنا ہی آپ کے قد کاٹھ میں اضافہ ہوگا۔ اللہ کا شکر ہے کہ آزادکشمیر میں اچھی روایات ہیں۔ انہوں نے نئے لائسنس ہولڈرز وکلاءکو مبارکباد دیتا ہوں۔ آخر میں چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر 
Scroll To Top