آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید37افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید37افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور16کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ388نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے5کا تعلق مظفرآباد،1کا جہلم ویلی،1کا نیلم،2کا پونچھ،4کا باغ،3کا میرپور،19کا بھمبراور2کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک21508 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے21456کے رزلٹ آچکے ہیں اور1808افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1077افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ685مریض زیر علاج ہیں اور 46مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 18کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،05کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1077 افرادمیں سے باغ سے 84،بھمبر سے119، جہلم ویلی19،حویلی17، کوٹلی 89،میرپور184،مظفرآباد429،نیلم 10، پونچھ76،سدھنوتی سے50 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے664 مریضوں میں سے606مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ79مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں12،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد4،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 2،ڈی ایچ کیو نیلم میں4،سی ایم راولاکوٹ میں4،سی ایم ایچ باغ میں2،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 13، نیو سٹی ہسپتال میرپور17، ڈی ایچ کیو بھمبر میں14مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق18892افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں
Scroll To Top