ضلعی انتظامیہ میرپور کی طرف سے لگائی گئی منڈی مویشاں پر سٹے آرڈر جاری

میرپور (عدالت نیوز)ضلعی انتظامیہ میرپور کی طرف سے لگائی گئی منڈی مویشاں پر سٹے آرڈر جاری،(عدالت نیوز) ضلع کونسل اور بلدیہ اہلکاروں کی ملی بھگت سے اصل ٹھیکیدار کو جھنڈی کرانے کی کوشش،جس کے خلاف ضلع کونسل کا اصل ٹھیکیدار اخلاق احمد نے ہائی کورٹ آزاد کشمیر سے مذکورہ ٹھیکہ کے خلاف سٹے آرڈر جاری کروالیا،31جولائی کو ضلعی انتظامیہ ہائی کورٹ میں طلب،اس حوالہ سے ٹھیکیدار اخلاق احمد کا موقف یہ ہے کہ میں نے ضلع کونسل سے چترپڑی کے مقام پر مویشی منڈی کا ٹھیکہ یکم جولائی 2018ء سے 30جون 2021ء تک لے رکھا ہے،چترپڑی منڈی مویشی کا قانونی ٹھیکیدار میں ہوں،لیکن ضلع کونسل کو بلدیہ کے چند اہلکاروں کی ملی بھگت سے میرے ٹھیکہ کو نظرانداز کرکے 19لاکھ روپے میں منڈی مویشی کا ٹھیکہ کسی اور کو دے دیا ہے جوکہ میرے ساتھ ناانصافی ہے۔

Scroll To Top