این آر ایس پی کے زیراہتمام بیوا،غریب، اور نادار، خواتین میں مالی امداد کے چیک تقسیم

ہٹیاں بالا(بیوروپورٹ) نیشنل رورل سپورٹ پروگرام جہلم ویلی(این آر ایس پی )کے زیراہتمام بیوا،غریب، اور نادار، خواتین میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے گے اس حوالہ سے ایک تقریب(این آر ایس پی ) کے آفس میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی سردار عبدالقادر خان تھے تقریب کی صدارت نیشنل رورل سپورٹ پروگرام برانچ کے منیجر وقار افضل نےکی تقریب میں ایس ایچ تھانہ سٹی راجہ یاسر علی نے بھی شر کت کی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ویلی سردار عبدالقادر نے کہا کہ (این آر ایس پی )نے نامسائد حالات اور سٹاف کی کمی کے باوجود ویلفیئر کی جو سر گرمیاں جاری رکھی ہو ئی اس پر (این آر ایس پی ) برانچ منیجر وقار افضل اور ان کے پورے سٹاف کو مبارکباد پیش کر تا ہوں انہوں نے کہا کہ یہ وقت بڑا مشکل اور آزمائش کا ہے اس وقت میں تما م مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف ان لوگوں کی امداد کرنی چاہیے جوغریب اور نادار ہیں اور اس وقت گھروں میں بند ہونے کے باعث ان کے ذراءع آمدن بھی نہیں ہیں غریب، بے سہارا،بیواہ، سفید پوش افراداور مزدور طبقہ تک راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں مخیر حضرات کو دل کھول کر مدد کرنی چاہیے تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش لوگوں کا خیال رکھا جائے جتنا ممکن ہو سکے انکی مدد کی جائے کچھ لوگ معاشرے میں ایسے بھی ہیں جو اپنی ضرورت بتا نہیں سکتے اپنی سفید پوشی کا بھرم نہیں ٹوٹنے دیتے ایسے لوگوں کی مدد بھی اسی خاموشی کے ساتھ کریں خدا آپکی سوچ سے زیادہ اجرو ثواب نصیب کرے گا

Scroll To Top