مقبوضہ کشمیر میں فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کردیا

مقبوضہ کشمیر میں فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کردیا,ترال میں سرچ آپریشن میں 2افراد گرفتار
فوجی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ہندواڑہ میں ایل او سی پر 2نوجوانوں کو سیکورٹی فورسز نے شہید کر دیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ہندواڑہ کے ٹی ایم جی سیکٹر میں سرحد کے قریب 2عسکریت پسندوں کو بھارتی فورسز شہید کردیا۔فوج کے ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان عسکریت پسندوں کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود نیز دو اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔
 مقبوضہ کشمیر میں صبح ترال کے نورپورہ اور ڈانگر پورہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن لانچ کیا گیا تھا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق
ضلع پلوامہ کی تحصیل ترال میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر پر صبح سکیورٹی فورسز نے سرچ آپرشن لانچ کیا تھا، جس کے بعد پورے علاقے کو محاصرے میں لیا گیا اور گھر گھر کی تلاشی لی گئی ۔سکیورٹی فورسز نے تلاشی مہم کے دوران دو افراد تنویر احمد صوفی ولد غلام محمد ساکن کاکہ پورہ پلوامہ اور ساحل فاروق ولد فاروق احمد میر ساکن چکورہ پلوامہ کو گرفتار کیا اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔صبح بانڈی پورہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن لانچ کیا گیا ۔
Scroll To Top