کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن نیشنل پلان کی ضرورت ہے: رحمان ملک

rehman malik

اسلام آباد(یو این پی)سابق وزیر داخلہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمارحمان ملک نے یواین پی سے کہا ہے کہ نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے لہذا استعفا مانگنا مناسب نہیں۔ سابق صدر آصف زرداری اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں وہ صحت یاب ہونے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ رحمان ملک نے کہا نواز شریف کا نام پانامہ لیکس میں نہیں ہے لہذا استعفی مانگنا مناسب نہیں۔ پاناما لیکس سے زیادہ خطرناک رحمان لیکس آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کرپشن کے خاتمے کیلئے اینٹی کرپشن نیشنل پلان تشکیل دیا جانا چاہیئے
Scroll To Top