بھمبر میں ابھی تک کوئی کرونا کیس سامنے نہیں آیا:محکمہ صحت

DHQ BHIMBerبھمبر(عدالت نیوز)ترجمان محکمہ صحت کاکہناہے کہ بھمبر میں ابھی تک کوئی کرونا کیس سامنے نہیں آیا,سوشل میڈیا پر جن افراد کے بارے میں افوائیں پھیلائی گئیں انکے رزلٹ بھی نیگیٹو آئے ہیں.تفصیلات کے مطابق ترجمان محکمہ صحت بھمبر نے بتایایے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پرقصبہ بڑھنگ سے دو مریضوں میں کرونا سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں تاہم اسلام آباد سے رپورٹس نیگیٹو آئی ہیں.ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین ایم ایس ڈاکٹر محبوب احمد,فوکل پرسن وقاص نصر کے مطابق دونوں افراد میں کروناوائرس.کی تصدیق نہیں ہوئی,یوں الحمداللہ ضلع بھمبر اس موذی مرض سے محفوظ ہے۔

Scroll To Top