عوام کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے خود بھی بچیں اور دوسروں کوبھی بچائیں:طارق فاروق

Tariq Farooqبھمبر(عدالت نیوز)آزادکشمیرحکومت کے سینئروزیرچوہدری طارق فاروق ریاست بھرکے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے متحرک,تمام انتظامی سر براہان,عوامی نمائندوں کوکروناوائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ہدایات,سوشل میڈیاکے ذریعے حلقہ بھمبرکی عوام کو اہم پیغامات کا سلسلہ جاری.تفصیلات کے مطابق آزادکشمیرمیں حالیہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں سینئروزیرچوہدری طارق فاروق سوشل میڈیا,ٹوئیٹر,ٹیلی فونک رابطوں,واٹس ایپ کے ذریعے عوامی رابطوں میں ہیں,انہوں نے عوام الناس کو اہم پیغامات میں کہاہے کہ وہ کرونا وائرس جیسے موذی مرض سے خود بھی بچیں اور دوسروں کوبھی بچائیں,گھروں میں رہیں.اس ہنگامی صورتحال میں صرف احتیاط ضروری ہے.انتظامی اداروں سے تعاون کریں.نہایت محتاط رہ کر مصدقہ اطلاعات ہی شئیرکی جائیں.حلقہ بھمبراور آزادکشمیرکی عوام کا اب تک صبر وتحمل مثالی ہے,اگر حکومتی احکامات پراسی طرح عمل درآمدجاری رہاتو اس مشکل گھڑی سے ہم مکمل طور پر نکل آئیں گے,آئندہ چندروز تک صورتحال بہتر ہونے کی امیدہے.کرونا وائرس سے بچنے کیلئے میل ملاپ کم کریں,ہاتھ دھویں,نماز 5 وقت اداکریں,بیرون ملک سے آنے والے افراد رضاکارانہ طور پر سکریننگ کرائیں.ماسک استعمال کریں,وٹامن سی,پھل فروٹس میں مالٹا,اسکے علاوہ لیموں بھی کھانے پینے میں استعمال کریں.۔

Scroll To Top