لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے داخلی خارجی رستوں پرپولیس تعینات,پولیس و عسکری حکام کی پٹرولنگ

bhimberبھمبر(عدالت نیوز)لاک ڈاؤن کے بعد شہر کے داخلی خارجی رستوں پرپولیس تعینات,پولیس و عسکری حکام کی پٹرولنگ,محکمہ صحت,ٹریفک پولیس,تمام ضلعی اداروں کے نمائندگان بیرون ملک سے آنے والے افرادکی سکریننگ کے عمل میں مصروف.حکومت آزادکشمیرکیاحکامات پرلاک ڈاؤن کا آج پہلادن ہے.ضلع بھمبرمیں پولیس,سیکورٹی اداروں کی طرف سے پٹرولنگ جاری ہے.داخلی خارجی رستوں پر انسدادکروناوائرس مہم بھی جاری ہے.برنالہ سماہنی بھمبرکے داخلی رستوں پرپولیس نفری تعینات ہے.ایس پی کے احکامات پرٹریفک پولیس بھی اس سلسلہ میں پیش پیش ہے جاتلاں رابطہ پل,علی بیگ چیک پوسٹ پر پولیس تھانہ علی بیگ, آرمی جوان اور میڈیکل سٹاف اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں علی بیگ انٹری پوائنٹ پر پر گذشتہ 2 دنوں سے سخت چیکنگ اور بیرون ملک سے آنے والے افراد کی سکینگ سے کرونا وائرس کی وباء کے پھیلاؤ کو روکنے میں خاطر خواہ مدد مل رہی ہے.

Scroll To Top