لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لا پرواہی نہیں ہونی چاہیے، چوہدری محمد رقیب

002میرپور (عدالت نیوز)کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری محمد رقیب نے ڈویژن میرپور کے تینوں ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دی ہیں کہ حکومت آزادکشمیر کی طرف سے 03 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لا پرواہی نہیں ہونی چاہیے۔ ڈویژن کے اضلاع کے انٹری پوانٹس پر سیکرینگ کے نظام کی سختی سے مانٹرنگ کی جائے حکومتی ہدایات پر من و عن پر عملدرآمد کروایا جائے۔ کرونا وائرس کے حوالے سے غیر متعلقہ افراد کی طرف سے سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی منفی خبریں پھیلانے اور عوام الناس میں خوف ہراس کی فضا پیدا کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ الحمد اللہ اس وقت کرونا وائرس کے حوالے سے ڈویژن میرپور میں حفاظتی اقدامات کی مکمل پابندی کی جا رہی ہے۔انتظامیہ، پولیس، شعبہ صحت عامہ سمیت دیگر ادارے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلہ میں حکومتی پابندیوں پر عوام الناس اور مختلف مکا تب فکر کے لوگ بھی ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں۔ شہریوں کے بھر پور تعاون اور احتیاط کے باعث ہی کرونا وائرس جیسی موذی مرض کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ لوگوں کو درست اور صحیح معلومات فراہم کریں اور عوام الناس کے مورال بلند کرنے میں بھر پور کلیدی کردار ادا کریں۔مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہر فردقومی اورملی بیداری کا ثبوت دے۔ جتنا بھی ممکن ہو سکے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور حفاظتی تدبیرکے بارے میں آگاہ رکھا جائے یہی ہماری قومی ذمہ داری کا مطمع نظر ہونا چاہیے۔

Scroll To Top