اندرون و بیرون ضلع، بیرون آزادکشمیراور انٹر سٹی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گی ہے، طاہر ممتاز خان

DC Manglaمیرپور (عدالت نیوز) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجہ طاہر ممتاز خان نے نوول کرونا وائر س کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلہ میں حکومت احکامات پر عملدرآمد کے لئے اندرون و بیرون ضلع، بیرون آزادکشمیراور انٹر سٹی ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گی ہے اس پابندی کی رو سے صبح سویرے ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی، اسسٹنٹ کمشنرز،تحصیلدار، افسرمال، نائب تحصیلداران نے ضلع کے مختلف ایریا کے دورے کیے اور فلیگ مارچ کیا حکومتی احکامات کے تحت ہر قسم کے پبلک و پرائیویٹ،مذہبی،محافل،مجالس اجتماع وغیرہ پر پابندی ہے ہوٹلز،شاپنگ مالز،شادی ہالز،ٹینٹ سروس،کیٹرنگ وغیرہ بدستور بند رہیں گے۔لاک ڈاؤن کے دوران عوام الناس کے لیے ہسپتال،لیبارٹریز،میڈیکل سٹورز،صحت کے متعلق سہولیات فراہم کرنیوالے افراد /ادارے بدستور کام کرتے رہیں گے۔اس طرح جملہ سرکاری و پرائیویٹ ملازمین اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے گے۔ اشیاء خوردونوش فروخت کرنیوالی دکانیں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی۔ایسے افراد جو بیمار ہوں یا جنھیں طبی امداد فراہم کرنی ہو اپنے ساتھ ایک تیمادار/اٹینڈنٹ رکھ سکیں گے۔ایسے بیمار افراد جن کوپاکستان میں علاج کے لیے لے جانا ہوتو اسسٹنٹ کمشنرز سے اجازت لے کر سفر حاصل کرسکیں گے گروسری اور میڈیسن خریدنے کے لیے گھر کا ایک فرد صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک خریداری کرسکے گا۔اس طرح فوڈ سے متعلقہ انڈ سٹری، منیو فیکچرز، گروسری، کریانہ، گوشت، سبزیاں دودھ دہی فروخت کرنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔میونسپل سروسز، محکمہ برقیات، واٹر سپلائی، سوریج، واٹر ٹینکر، محکمہ ایس سی او، سیولرکمپنیاں، ٹاورز پر کام کرنے والے جملہ سٹاف، بینک ہا محدود عملہ، پٹرول پمپ، LPG فروخت کنندگان، سماجی تنظیمیں اپنی سرگرمیاں جملہ حفاظتی اقدامات کے تحت محدود رکھیں گی میڈیا نمائندگان کے لیے پاسسز جاری کیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سے کہا ہے کہ وہ ذمہ دار شہری کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاک ڈون کے دوران گھروں میں رہیں غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکالیں۔ کھانے پینے کی دکانیں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک کھلی رہیں گی میڈیکل سٹورز پر وقت کی پابندی نہیں ہوگی۔

Scroll To Top