میرپور آزاد کشمیر میں ادوایات کے سٹوز کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بندرہیں گے،ڈپٹی کمشنرراجہ طاہر ممتاز

001میرپور(عدالت نیوز)حکومت آزاد جموں وکشمیر کی ہدایات پر ضلع میرپور میں سے بین الصوبائی،بین الاضلاعی اورانٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ دوسرے روز بھی بند،اس طرح کھانے پینے کی اشیاء بچنے اور تیار کرنے والی کاروبار اور ادوایات کے سٹوز کے علاوہ تمام کاروباری مراکز بند،عوام کی طرف سے حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کیے گے حفاظتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کا عزم،ضلع میرپور کے تمام انٹری پوئنٹس پربیرون ضلع آنے والے افراد کے داخلہ کے لئے سکریننگ کے نظام کو مذید سخت کردیا گیااب کوئی بھی شخص ضلع کی حدود میں بغیر سکریننگ کے داخل نہیں ہوسکے،ہیلتھ اور پولیس پر مشتمل ٹیمیں شفٹوں میں 24 گھنٹے لگا تار ڈیوٹیاں دے رہے ہیں،شہریوں کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر کان کی طرف سے آزاد کشمیر کے عوام کے لئے اٹھائے جانے جملہ اقدامات پر زبردست الفاظ میں کراج تحسین،تفصیلات کے مطابق 15 مارچ کو ایران سے آزاد کشمیر کے 5 زاہرین کی میرپور آمد کے بعد ایک کے ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ضلع میرپور میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گے ہیں،کرونا وائرس کے پھلاؤ کے خدشات کے پیش نظر میرپور میں 2 قرنطینہ سنٹر ایک نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال اور ایک محی الدین اسلامک میڈیکل کالج کے ٹیچنگ ہسپتال میں قائم ہو چکا ہے جبکہ عوام الناس کو گھروں میں رہنے کی ہدایات کی گئی،اس طرح بیرون ممالک سے آنے والے ہمارے پیاروں جو گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران یہاں آئے ہیں اور انہوں نے سکریننگ نہیں کروائی ان کی سکریننگ اور انہیں 14 دن تک الگ تھلگ رکھنے یا انہیں قرنطینہ سنٹر میں رکھنے کے حوالے بھی اقدامات ہو رہے ہیں،ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتازخان،ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،ڈی ایچ او ڈاکٹر فدا حسین راجا ضلع کے انٹری پوانٹس پر دن رات سکریننگ کے عمل کی مانٹرنگ اوراچانک معائنہ جات بھی کررہے ہیں،ٹریفک پولیس ٹریفک کے نظام جبکہ پولیس لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے گشت کررہی ہے،ریاست کے تمام ادارے اور افسران کرونا کے خوف سے بالا تر ہو کر اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں،ڈویژنل آفس اطلاعات نے سیکرٹری اطلاعات اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات کی ہدایات پر ڈویژن اوراضلاع کی سطح پر کرونا وائرس مخالف مہم اور عوام الناس کو محفوظ بنانے کے لئے پرنٹ والیکٹرنک اور سوشل میڈیا کے ذریعے اگاہی اور تشہری مہم شروع کررکھی ہے،کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی اگاہی مہم میں میڈیا بھرپور اہم کردار ادا کررہا ہے جس کے باعث لوگ کرونا وائرس کے خوفناک نتائج سے اگاہ ہونے پر حکومتی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے پابندیوں پر من وعن عملدرآمد کررہے ہیں،اس طرح ضلع میں خوراک اور دیگر غذائی اجناس کی مانٹرنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے غذائی قلت پیدا نہ ہو۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے۔جس کے باعث تاحال میرپور میں ایک کرونا کے کیس کے علاوہ ابھی تک کوئی کیس سامنے نہیں آیاجس فرد کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے وہ صحت مند ہے،،اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آزاد جموں وکشمیر اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں اور انسانوں کو اس قدرتی آفت سے محفوظ رکھے،اس کے لئے لوگوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے کرونا وائرس سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

Scroll To Top