سعودی بادشا ہ سلمان کی بیٹی کو اگلے مہینے پیرس میں مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا

saudi-women-islam-muslim-hijabپیرس ( آن لائن )سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کی بیٹی اور ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن کو آئندہ ماہ پیرس کی عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہزادی حصہ بن سلمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ستمبر 2016 میں اپنے باڈی گارڈ کو پیرس میں ایک مزدور کی پٹائی کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ شہزادی نے غصے میں اس دوران یہ بھی کہا کہ ” اس کو جینے کا حق نہیں ہے اس لیے اسے قتل کر دیا جائے۔شہزادی حصہ بن سلمان کے مقدمے کے سماعت کے دوران پیش ہونے کا امکان نہیں ہے جبکہ 2017 میں بھی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری ہونے کے باوجود انہیں گرفتار نہیں کیا گیا تھا ۔فرانس میں حکام کا کہنا ہے کہ عدالت میں اس کیس کی سماعت 9 جولائی کو متوقع ہے۔

Scroll To Top