نوپارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے کار لفٹر میرپور پہنچ گیا

car lifterمیرپور (چوہدری فیصل گلزار سے)نو پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے کار لفٹر چوک شہیداں پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی ٹریفک اور پارکنگ مسائل سے بچنے کیلئے نو پارکنگ ایریااور بیچ سٹرک کھڑی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے کار لفٹر میرپور پہنچ گیا ہے تاکہ ٹریفک جام جیسے مسائل سے چھٹکارا مل سکے ۔دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں نے میرپور کی سڑکوں کی بہتری اور ٹریفک سگنلز کو ٹھیک کروانے کا مطالبہ کردیاہے ۔

Scroll To Top